پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

ڈوڈہ میں جے سی بی دریائے چناب میں جا گرا، آپریٹر لاپتہ

جموں،17 مارچ / جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے پریم نگر علاقے میں ایک جی سی بی دریائے چناب میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور لاپتہ ہوگیا جس تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے پریم نگر میں ایک جے سی بی شیوا دال پل سے دریا ئے چناب میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سیول انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے بچائو آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشین کا ایک حصہ نظر آتا ہے جبکہ آپریٹر لاپتہ ہے۔
لاپتہ آپریٹر کی شناخت 25 سالہ راہل شرما ساکن دھرم تھال اودھم پور کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img