اپوزیشن پارٹیوں کا چناو کمیشن سے ملاقات ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے/رویندر رینا

اپوزیشن پارٹیوں کا چناو کمیشن سے ملاقات ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے/رویندر رینا

سری نگر،16مارچ:جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کی مایوسی کو ظاہر کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے کچھ سیاستدان ہمیشہ اقتدار سے چمٹنے کی کوشش کرتے ہیں آج جب ان کے پاس اقتدار نہیں وہ تلملا اٹھے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف صدر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کچھ روز قبل ہی واضح کیا تھا کہ ای سی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بہت جلد جموں وکشمیر کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چناو کمیشن نے کہاکہ سراغ رساں ایجنسیوں ، پولیس ، فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ حالات کا جائزہ لینے کے بعدہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ان کے مطابق جب الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر کا دورہ کرنے کی بات کئی ہے تو اپوزیشن پارٹیوں کو دہلی جانے کی کیا ضرورت پڑی۔رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر کے کچھ سیاستدان ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، آج جب ان کے پاس سرکار نہیں وہ پریشان ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جمہوری نظام میں عوام طاقت کا سر چشمہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر ذہنی کوفت کا شکارہ ہو گئے اور ایسے میں وہ کھبی ایک تو کھبی دوسرا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.