جموں وکشمیر شری کاشی وِدوت پریشد جموں کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں وکشمیر شری کاشی وِدوت پریشد جموں کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں:جموں و کشمیر شری کاشی وِدطت پریشد جموں کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
چیئرپرسن آرگنائزیشن پدم شری پروفیسر وشوامورتی شاستری کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو سنسکار ،سنسکرت کے فروغ اور تحفظ کے لئے آرگنائزیشن کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے ویدک سکولوں ، لائبریری کے قیام اور آرگنائزیشن سے طلباءکو وظائف دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔وفد کے اَرکان نے جموںوکشمیر یوٹی میں شری شارداپیتھا اِنٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے قدیم ویدک ثقافت ، تعلیمات اور روایت کے فروغ کے لئے اَراکین کی اَنتھک کوششوں کی تعریف کی اور معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے ان کے عظیم کام کو آگے بڑھانے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دِلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.