سابق وزیر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سابق وزیر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں:سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
سابق وزیر نے ضلع سانبہ کے باشندوں کے مطالبات سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔مطالبات میں جی ڈی سی سانبہ میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ، سمب کے علاقے کے لئے ایک ڈگری کالج ، بجلی کی فراہمی اور صحت سہولیات میں اِضافہ اور سانبہ تا ڈھبی روڈ کو چوڑا کرنا شامل ہے ۔
اِس سے قبل سابق رکن اسمبلی سریندر چودھری نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اور سابق رُکن اسمبلی کوبغور سنا اور ان کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو ترجیحی بنیاووں پر اَزالے کا یقین دِلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.