شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر جمبو چڑیا گھر اگلے ماہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر جمبو چڑیا گھر اگلے ماہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

لفٹینٹ گورنر نے سری وینکٹیشور سوامی مندر کے عہدیداروں سے گروکل اور ہیلتھ سنٹر کی تعمیر بیک وقت شروع کرنے کو کہا

 

جموں :لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جموں میں کلیدی پروجیکٹوں کی سائٹ کا معائینہ کیا اور جمبو چڑیا گھر ، تروملا تروپتی دیو استھانمس اور توی ریور فرنٹ پروجیکٹ کے ذریعے سری وینکٹیشور سوامی مندر کے جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ لیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے تینوں مقامات پر جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔
محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر دھیرج گپتا نے لفٹینٹ گورنر کو جمبو چڑھا گھر کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل زو اتھارٹی کی اعلیٰ سطحی ٹیم اس ماہ حتمی معائینہ کیلئے دورہ کرے گی اور تمام عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔
تروملا تروپتی دیو استھانمس کے ذریعہ سری وینکٹیشور سوامی مندر کے تعمیراتی مقام پر اپنے دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے مندر کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور ان سے ایک ساتھ گروکل اور ہیلتھ سنٹر کی تعمیر شروع کرنے کو کہا ۔
بعد میں لفٹینٹ گورنر نے توی ریور فرنٹ پروجیکٹ سائٹ کا معائینہ کیا جس میں کٹاو¿ اور سیلاب کو کم کرنے اور شہر کی پائیدار ترقی کیلئے سماجی و ثقافتی سہولیات فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ مکمل ہونے کے بعد متحرک ریور فرنٹ شہری بنیادی ڈھانچے کی پائیداری کو یقینی بنائے گا ۔ یہ منصوبہ کاروبار کے منفرد مواقع فراہم کرے گا اور مجموعی سماجی ترقی میں مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انفراسٹرکچر اور تفریحی سہولیات کے ساتھ توی ریور فرنٹ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا ۔
جے ایم سی کے کمشنر مسٹر راہل یادو نے پروجیکٹ کے جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج دورہ کئے گئے تمام پروجیکٹوں پر پیش رفت تسلی بخش ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کے عوام کی خواہشات جلد پوری ہوں گی اور یہ پروجیکٹ جموں میں سیاحت کو فروغ دیں گے اور باہر سے سیاحوں کی آمد سے لوگوں کی معاشی سرگرمیوں اور آمدنی میں اضافہ ہو گا ۔
پراپرٹی ٹیکس پر بات کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا ” عوام کا مفاد ہماری اولین ترجیح“ ہے ۔ انتظامیہ کے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں ۔
پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ڈویژنل کمشنر جموں مسٹر رمیش کمار اور دیگر سینئر افسران لفٹینٹ گورنر کے دوروں کے دوران ان کے ہمراہ تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.