- برل/جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں یہوواہ میں وٹنیس مذہبی تحریک کے ایک مرکز کے باہر فائرنگ میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔
- جرمن اخبار ہیمبرگر مورگن پوسٹ کے مطابق جمعرات کو ہیمبرگ کے ایلسٹرڈورف کوارٹر میں مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب ہونے والی اس فائرنگ میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔
- رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فائرنگ کرنے والا ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا ہے اور فرار ہے۔
- جرمن میڈیا ویٹرائر زیٹگ اورآلگیمائن زیٹنگ کے مطابق فائرنگ یہوواہ وٹنس مذہبی تحریک (عیسائی چرچ) کے قریب ہوئی۔
- یو این آئی