بھارت پاکستان کو بچا سکتا ہے

بھارت پاکستان کو بچا سکتا ہے

پاکستان میں زبردست اقتصادی بحران کا شکار لوگ ارد گرد کے ہمسایہ ممالک میں بھاگ جانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

تاکہ بھوک مری سے بچ سکیں ۔گذشتہ چند مہینوں سے ہمسایہ ملک پاکستان میں زبردست اقتصادی بحران چل رہا ہے اور لوگ اشیاءخوردنی کیلئے لوٹ مار پر اُتر آئے ہیں کیونکہ یہاں اس قدر مہنگائی ہو چکی کہ عام انسان برداشت نہیں کر پا رہا ہے ۔دال ،آٹا ،چاول ،پٹرول اور گیس جیسی ضروریات زندگی کی چیزیں اب عام انسان کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہں ۔

اس تمام صورتحا ل کے بیچ پاکستانی عوا م آس پاس کے ممالک میں جانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

تاہم ہمسایہ ملکوں نے اپنی سرحدیں سیل کر رکھی ہے اور کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔پنجاب اور جموں کے مختلف سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے تاکہ سرحد پار سے کوئی پاکستانی ملک میں داخل نہ ہو ۔

پاکستانی حکمرانوں نے اگرچہ عالمی مالیاتی ادار ے( آئی ایم ایف) سے اپیل کی تھی کہ پاکستا ن کو مزید قرض دیا جائے۔

تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا ۔چین اور روس جیسے ممالک اگرچہ عالمی سطح پر پاکستان کے ہمدرد مانے جاتے ہیں تاہم مصیبت کے اس اہم وقت میں وہ بھی ان کی کوئی مالی معاونت نہیں کر پارہے ہیں ۔البتہ چین نے اربوں ڈالر پاکستان کو دیئے اور اپنی دوستی کا حق بھی ادا کیا ۔

تاہم اس چین کی اپنی لالچ اور خود غرضی بھی ہے ۔روس یوکرین کےساتھ جنگ میں مصروف ہے وہ اپنا پلو جھاڑنے میں اب تک ناکام نظر آرہا ہے ۔

لہٰذا بھار ت ہر لحاظ سے دنیا میں آگے جا رہا ہے اور چین کی کمپنیوں کیلئے بھار ت سب سے زیادہ نزدیک اور اچھا مارکیٹ مانا جاتا ہے ۔

جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے چین وہاں پر اپنا سرمایہ لگانا چاہتا ہے نہ کہ پاکستان میں ان حالات میں پاکستان کیلئے کوئی راستہ نہیں بچا ہے کہ وہ بھارت کا ہاتھ تھام لے اور دوستی کرے ۔

کیوں کہ یہ ہمسایہ ملک ہی پاکستان کی بہتر ڈھنگ سے مدد کر سکتا ہے ۔شرط یہ ہے کہ پاکستان کو اپنا پرانا وطیرہ تبدیل کرنا ہو گا کیونکہ اس نے ہمیشہ بھارت کو دھوکہ دیا ہے اور مختلف معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ غالباً اسی لئے بھارت۔ پاکستان کی مدد سے دور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.