سری نگر، 9مارچ:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے قمر واری علاقے میں دریائے جہلم سے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات بعد دوپہر چند مقامی افراد نے دریائے جہلم میں لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔
بتادیں کہ 20روز قبل صفا کدل پل سے بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تھی ۔
یو این آئی