لفٹینٹ گورنر نے ” ایک بھارت شریشٹھ بھارت “ پہل کے تحت آسام کے طلباءسے بات چیت کی

لفٹینٹ گورنر نے ” ایک بھارت شریشٹھ بھارت “ پہل کے تحت آسام کے طلباءسے بات چیت کی

جموں:لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آسام کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 30 طلباءکے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی جو ” ایک بھارت شریشٹھ بھارت “ کے تحت جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے تھے ۔
طلباءکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی بھر میں ان کی ثقافت ، وراثت ، ادب اور کھانوں کو دریافت کرنے اور جموں و کشمیر اور آسام کے لوگوں کے درمیان جذباتی رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ان کی تلاشی سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ طلباءکے تبادلے کا پروگرام جو یووا سنگم کا حصہ ہے ، برہم پترا اور وٹاستا کی توانائی کو جوڑ دے گا ، قومی جامع شناخت کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور یہ آسام اور جموں و کشمیر دونوں کی نوجوان نسل کو اقدار اور تجربات کو سیکھنے اور بانٹنے کا موقع فراہم کرے گا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ” جموں اور گوہاٹی کے درمیان 2500 کلو میٹر کی دوری کے باوجود طلباءکو یہاں وہی قدیم روحانی اور ثقافتی فراوانی ملے گی جس کیلئے آسام صدیوں سے جانا جاتا ہے ۔ یہ تنوع کے ساتھ ساتھ قوم کے اتحاد کا حقیقی جشن ہے ۔

جموں و کشمیر کے اپنے ایک ہفتے کے دورے کے دوران طلباءرگھوناتھ مندر ، سچیت گڑھ بارڈر ، چناب عیل برج ، تاریخی پہاڑی فن تعمیر سمیت مختلف مقامات کا دورہ کریں گے ۔
طلباءکے ساتھ آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر منوج سنگھ گوڑ اور ان کے کورڈینیٹر بھی تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.