جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

راجوری سڑک حادثے میں 2 از جان6 دیگر زخمی

جموں،2 مارچ: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں جمعرات کو پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 2 افراد از جان جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کوٹرنکہ سے بدھل جا رہی ایک منی بس بدل کنڈی روڈ پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کنڈی پہنچایا گیا جہاں ان میں سے دو افراد زخموں کی تب نہ لاکر دم توڑ گئے۔متوفین کی شناخت شکیل احمد ولد محمد بشیر ساکن کول اور بدر حسین ولد خان محمد ساکن کنڈی کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جی ایم سی ایسو سی ٹیٹ ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img