جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

جموں،28فروری: جموں کے نوشہرا میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہے۔
سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا : ‘مہلوک سی آر پی ایف اہلکار نے ظاہری طور پر خودکشی کرلی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات ہوگی’۔
ذرائع نے بتایا کہ نوشہرا جموں میں 245بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل سارتھ نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلائی۔
انہوں نے کہاکہ گولی چلنے کی آواز سنتے ہی وہاں پر تعینات دوسرے سی آر پی ایف اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر طبی مرکز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
سی آر پی ایف اہلکار کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.