جمعہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

بارہ مولہ میں چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی موت

سری نگر،28فروری: شمالی کشمیر کے بارہ مولہ میں پٹن ہامرے ریلوے سیکشن میں منگل کی صبح ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سے بارہ مولہ تک چلنے والی ریل گاڑی نے منگل کی صبح پٹن ہامرے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری۔
انہوں نے کہاکہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کی ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

یو این آ ئی

Popular Categories

spot_imgspot_img