پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا جموںوکشمیر کے تمام 20 اَضلاع کے کسانوں تک بڑھا دی گئی

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا جموںوکشمیر کے تمام 20 اَضلاع کے کسانوں تک بڑھا دی گئی

لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کسانوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے فوائد حاصل کرنے کیلئے کہا

جموں:حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم اقدام میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو جموں وکشمیریوٹی کے تمام 20 اَضلاع کے کسانوں تک بڑھا دیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم آفاتِ سماوی اور غیر موسمی بارشوں سے پیدا ہونے والے فصلوں کے نقصانات کی جامع کوریج فراہم کرے گی۔
اُنہوں نے کہا ،” یہ اقدام کسانوں کی آمدنی کو مستحکم کرے گا، انہیں موسمیاتی تباہی سے انشورنس تحفظ کے ساتھ اِختراعی طریقوں کو اَپنانے کی ترغیب دے گا۔ میں تمام کسانوں سے کہتا ہوں کہ وہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے فوائد حاصل کریں۔“
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کا آغاز وزیر اعظم نریندرمودی نے محنتی کسانوں کو آفاتِ سماوی کے نقصانات سے بچانے کے لئے کیا تھا۔اِس سے قبل یوجنا کسانوں کے صرف چار اَضلاع کے لئے دستیاب تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموںوکشمیر یوٹی بھر میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی عمل آوری سے جموںوکشمیرکے زرعی منظرنامے پر مثبت اَثر پڑے گا اور ترقی پسند ماحول پید ا کرنے میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کی تکمیل بھی ہوگی۔
اُنہوں نے متعلقہ معلومات کی مناسب ترسیل اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی عمل آوری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فصل اِنشورنس موبائل ایپ ، اِنشورنس کمپنی کا ٹول فری نمبر کسانوں کو نقصانات کی اطلاع دینے میں سہولیت فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ 30 مہینوں میں جموںوکشمیریوٹی میں متعارف کی گئی زرعی اِصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے زراعت ، باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں میں جامع ترقی کے وژن کو تشکیل دینے کے لئے بڑے فیصلے لئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے جموں وکشمیر کے خوشحال مستقبل کی رہنمائی کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ زرعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے 5013 کروڑ روپے کے 29پروجیکٹوں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق تمام مسائل کا ایک مربوط حل فراہم کریں گے جس کا ضیاع کو کم کرنے اور پیداوار میں اِضافہ ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان کے باریک بینی سے عمل درآمد کر کے ہم زرعی شعبے میں 12 فیصد ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ملک کا پہلا خطہ ہے جہاں اتنے بڑے پیمانے پر زرعی اِصلاحات کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کیا جائے ، کسانوں کے لئے بالخصوص چھوٹے اورپسماندہ کسانوں کے لئے معاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے اور نئے زرعی کاروباری اِداروں کے قیام میں سہولیت فراہم کی جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم اَپنی کسان برادری اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے سے وابستہ دیگر شراکت داروں کی زندگی میں خوشحالی لانے کے پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ بھیڑ و پشو پالن شعبے میں کاروبار کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں کو باجرے کی فصل کو اَپنانے کی ترغیب دیتی ہے۔
اُنہوں نے کسانوں کی ایک بڑی تعداد کو تربیت فراہم کرنے پر زرعی پیداوار اور اس سے منسلک محکموں کی سراہنا کی۔
اُنہوں نے کسانوں کی آمدنی کے لحاظ سے جموںوکشمیر کو نمبر ایک خطہ میں تبدیل کرنے کے لئے اِجتماعی کوششوں پر زور دیااور حکومتی پالیسیوں کی عمل آوری میں لوگوں کی شرکت کی کوشش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ خوشحال معاشرے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اِقتصادی ترقی ، بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو مضبوط بنانے کے لئے شہریوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔
ترقی پسند کسانوں نے بھی حکومت کی اقدامات پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا جس کا مقصد جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی ہے۔
اِس موقعہ پر محکمہ زراعت نے جموںوکشمیر کسانوں کو اَچھے معیار کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کے لئے نیشنل سیڈ ز کارپوریشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت 29پروجیکٹوں پر ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان کی سنگ میل رِپورٹ اور لوگو اور کافی ٹیبل بک ” ویہان“ جاری کیا۔
جموںوکشمیر دونوں صوبوں کے لئے 2023-24ءآبپاشی کا شیڈول جاری کیا گیا ۔ اِس کے علاوہ نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت مستفید ہونے والے کاروباریوں کو منظوری نامے بھی سونپے گئے۔
محکمہ زراعت کا ایک وقف یوٹیوب چینل بھی کسانوں کی بیداری اور ان کی کامیابی کی داستانوں کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا۔
اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، وائس چانسلر سکاسٹ جموں پرفیسر نذیر احمد گنائی ،سربراہان ، کسان ایڈوائزری بورڈ کے ممبران اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.