کشمیر میں ملی ٹنسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے استعمال کی جانی والی تین گاڑیاں ضبط: این آئی اے

کشمیر میں ملی ٹنسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے استعمال کی جانی والی تین گاڑیاں ضبط: این آئی اے
سری نگر،19 فروری: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیر میں ملی ٹنسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے استعمال کی جانے والی تین گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 15 فروری 2023 کو این آئی اے نے آر سی\\\\ 01\\\\2020 این آئی اے\\\\ جموں کے زیر تفتیش کیس یو اے (پی) کے 25 (1 ) کے تحت’جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ سے اسلحہ و گولہ بارود کی بر آمدگی اور ضبطی کے معاملے‘ میں ملی ٹنسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے استعمال کی جانے والی تین گاڑیوں کو ضبط کیا۔
انہوں نے کہا: ان گاڑیوں کو ملزموں نے وادی کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دنے کے لئے استعمال کیا تھا ان گاڑیوں میں ہنڈائی آئی20 کا زیر نمبر JK – 03H- 1738، ماروتی 800 کار زیر نمبر JK – 13B – 0814 اور ہنڈائی آئی 20 سپورٹز کار زیر نمبر JK – 01AK- 8878 شامل ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا: ’یہ مقدمہ چار ملزموں کی گرفتاری کے متعلق ہے جن میں حزب المجاہدین کے دو سرگرم جنگجو شامل ہیں جوجموں وکشمیر یونین ٹریٹری سے باہر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے ہنڈائی آئی20 کار زیر نمبر JK – 03H- 1738میں جا رہے تھے‘۔
این آئی اے بیان میں کہا گیا کہ ایک اطلاع پر اس کار کو ضلع کولگام میں میر بازار پولیس چوکی کے نزدیک سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر 11 جنوری 2020 کو ایک ناکے پر روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک اے کے47 رائفل، تین پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ و دیگر قابل اعتراض مواد بر آمد و ضبط کیا گیا۔
بیان کے مطابق اس سلسلے میں پہلے 11 جنوری 2020 کو قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور پھر 17 جنوری 2020 کو این آئی اے نے اس کیس کو دوبارہ رجسٹر کیا۔
این آئی اے بیان میں کہا گیا: ’تحقیقات سے منکشف ہوا ہے کہ ہنڈائی آئی20 کار کا مالک ملزم عرفان شفیع میر ہے اور وہی اس کو استعمال بھی کرتا تھا جبکہ ماروتی800 گاڑی مشتاق احمد شاہ کے نام رجسٹر ہے جس کو اس کے بیٹے سید نوید مشتاق احمد شاہ نے استعمال کیا اور ہنڈائی آئی20 سپورٹز جو تنویر احمد وانی ولد غہلام احمد وانی ساکن ہمہامہ سری نگر کے نام رجسٹر ہے اور اسی نے اس کو استعمال بھی کیا، ان گاڑیوں کو کشمیر میں ٹیرر سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا گیا‘۔
بیان کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.