اوڑی کے بونیار علاقے میں ریچھ کے حملے میں قریب ایک درجن مویشی ہلاک

اوڑی کے بونیار علاقے میں ریچھ کے حملے میں قریب ایک درجن مویشی ہلاک
سری نگر،18 فروری: شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں دوران شب ایک ریچھ نے ایک گاؤ خانے پر حملہ کرکے قریب ایک درجن مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق اوڑی کے بابا گلی لمبر بونیار علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بایا کسانہ اور نورا کسانہ کے گاؤ خانے پر حملہ کرکے قریب ایک درجن مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ریچھ نے جن مویشیوں کو نوالہ بنایا ان میں دو گائے، پانچ بکریاں اور تین بھیڑ شامل ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعے پیش آئے جن میں لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے متاثرین کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا محکمہ وائؒڈ لائف نے اپنی ایک ٹیم جائے واردات کی طرف روانہ کی ہے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.