جموں:اِنڈین تائیکوانڈوٹیم کے کھلاڑی اور فِٹ اِنڈیا موومنٹ ایمبسڈر دانش منظور نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
دانش منظور نے اَپنے کوچ اتل پنگوترا کے ہمراہ جموںوکشمیر کے کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی مدد اور سپورٹ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکر یہ اَدا کیا۔ بعد میں بین الاقوامی ووشو کھلاڑی ابھیشیک جموال بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے۔