پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
19 C
Srinagar

پنڈت وادی کی پہنچان

کشمیر ی پنڈتوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار مہاشیویاتری یعنی ہیرت دنیا خاصکر جموں وکشمیر میں نہایت ہی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجاتا ہے ۔

اس تہوار کو لیکر وادی کشمیر کے مندروں ، بازاروں اور دیگر جگہوں پر لوگوں کی زبردست بھیڑ ہوتی تھی اور پنڈت برادری سے وابستہ لوگ چاہئے امیر ہو یا غریب اپنے اپنے مقدور کے مطابق خریداری کرتے تھے ،جس سے بازاروں میں چہل پہل اور ہرجانب رونق نظر آتی تھی ۔

دہائیوں سے یہ رونق وادی میں کہیں نظر نہیں آرہی ہے، نہ ہی مسلم برادری کے لوگ اب اس تہوار کے موقعہ پر پنڈتوں کو مبارکباد دینے جاتے ہیں کیونکہ 3دہائیوں قبل پنڈت برادری کے لوگ یہاں سے اُس وقت بھاگ جانے پر مجبور ہوگئے جب وادی میںملی ٹینسی کا آغاز ہوگیا تھا اور وادی کے ہر کونے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہو گیا تھا۔پنڈت برادری کے یہ لوگ اپنا سب کچھ یہاں چھوڑ کر جموں اور ملک کے دیگر مختلف حصوںمیں آباد ہونے لگے لیکن دھیرے دھیرے انہوں نے مصائب ومشکلات کا مقابلہ کرکے اپنی زندگی جینے کے دوبارہ گر سیکھے ۔

انکے بچوں نے تعلیم وتربیت حاصل کی اور وہ ملک او ربیرون ملک کے مختلف علاقوں میں آباد ہوگئے ۔ ان پنڈتوں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اپنی تہذیب ، تمدن ، کلچر اور روایات قائم رکھنے کی بھرپور کوششیں کیں، لیکن ان کی نئی نسل وہ سب کچھ نہیں محفوظ کرسکی جو انکی اصل پہنچان ، شناخت اور وراثت ہے۔

اگر یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو وادی کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی شناخت او رپہنچان ختم ہوجائیگی پھر ان کا نام صرف کتابوں میں ہی درج رہے گا اور کچھ نہیں ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ پنڈت کشمیر آنے کی کوشش کریں اور اپنے طریقے سے زندگی گذاریں اور اس طرح اپنی پہنچان اور شناخت برقرار رکھیں کیونکہ ین پنڈت برادری وادی کشمیر کی پہنچان اور شناخت ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img