جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں،17 فروری : جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعے کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا طول البلد33.10 ڈگری جبکہ اس کا عرض البلد 75.97 ڈگری پایا گیا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ڈوڈہ میں جمعے کی علی الصبح 5 بجکر ایک منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے سے کسی کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بتادیں کہ واضح رہے کہ جموں و کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.