سری نگر،16 فروری :پولیس نے میڈیا سے وابستہ افراد کو دھمکانے اور قوم مخالف بیان دینے کے الزام میں تین خود ساختہ لیڈروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’تین شر پسندوں سہیل خان، ندیم شفیع راتھر اور عمر مجید وانی کو گرفتار کیا گیا وہ خود ساختہ لیڈر تھے‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ’وہ میڈیا سے وابستہ افراد کو ڈرا دھمکا رہے تھے اور انہوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران قوم مخالف بیان بھی دیا‘۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس بھی درج کیا گیا۔