اننت ناگ میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے سے شہری لقمہ اجل

اننت ناگ میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے سے شہری لقمہ اجل

سری نگر،13 فروی : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پنز گام علاقے میں ایک شہری اس وقت جھلس کر لقمہ اجل بن گیا جب اس کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے پنزگام علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جھلس کر لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت شبیر احمد راتھر ولد محمد احسان راتھر ساکن پنزگام کے بطور ہوئی ہے۔ وہ پیشے سے نان بائی تھا۔
دریں اثنا پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.