انسداد تجاوزات مہم : ملک مارکیٹ جموں میں شاپنگ کمپلیکس منہدم

انسداد تجاوزات مہم : ملک مارکیٹ جموں میں شاپنگ کمپلیکس منہدم

جموں،11 فروری: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں ضلعی انتظامیہ نے ملک مارکیٹ میں ہفتے کے روز سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ انسداد تجاوزات مہم دوبارہ شروع کی جس دوران ایک شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کیا گیا۔
بتادیں کہ گزشتہ ہفتے شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کرنے کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا تھا جس دوران سیکورٹی فورسز نے تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کی خاطر ٹیر گیس شلنگ کی تھی۔
پولیس نے پتھر بازی میں ملوث عاپ لیڈر سمیت آٹھ کی بھی گرفتاری عمل میں لائی۔
معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کی صبح سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ ضلعی انتظامیہ جموں نے (ایم جی ہیکٹر )شو روم کو منہدم کیا ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پورے ملک مارکیٹ میں پیرا ملٹری فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو بھی روک دیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک ملک مارکیٹ میں انہدامی کارروائی جاری تھی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.