اودھم پور کے مونگری علاقے میں سڑک حادثہ، کم سے کم 20 افراد زخمی

اودھم پور کے مونگری علاقے میں سڑک حادثہ، کم سے کم 20 افراد زخمی

جموں،10 فروری : جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے مونگری علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم20 افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم کے مونگری علاقے میں جمعے کی صبح ایک گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کےنتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ گاڑی اودھم پور سے مونگری جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بچاؤ ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.