پونچھ کے منڈی علاقے میں آتشزدگی، ایک ہی کنبے کے تین افراد زخمی

پونچھ کے منڈی علاقے میں آتشزدگی، ایک ہی کنبے کے تین افراد زخمی

جموں،10 فروری : جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں جمعرات کی شب آگ کی ایک واردات میں دو خواتین سمیت ایک ہی کنبے کے تین افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے اڑائی منڈی علاقے میں جمعرات کی رات دیر گئے قریب ساڑھے دس بجے محمد اکرم نامی ایک شخص کے مکان میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی مکان میں سلینڈر دھماکہ بھی ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت سلیمہ اختر زوجہ محمد اکرم، زیتون اختر اور امیر الدین کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کو ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی فوج، پولیس اور فائر فائٹرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
دریں پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.