جمعرات, نومبر 26, 2026
10.2 C
Srinagar

بارہمولہ میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق

سرینگر، 26 نومبر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں گھر کی ایک دیوار گرنے سے اس کے نیچے دب کر 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ بارہمولہ کے کنزر علاقے کے لالپورہ میں دیوار گرنے کے نتیجے میں مذکورہ شخص ملبے تلے دب کر زخمی ہوگیا تھا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ ماگام منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں متعدد چوٹیں آنے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے سرینگر کے جے وی سی اسپتال بمنہ ریفر کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت محمد شفیع ملک (35) ولد محمد شعبان ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img