کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے ، کھیلو انڈیا گیمز میں 15سو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں/مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر

کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے ، کھیلو انڈیا گیمز میں 15سو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں/مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر

سری نگر،9 فروری: مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کے روز کہاکہ کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج سے شہرہ آفاق گلمرگ میں کھیلو انڈیا کا اہتمام ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے 15سو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔یو این آئی اردو نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے روز مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر ٹنگمرگ پہنچے اور وہاں پر برف و باراں میں کرکٹ کھیلا۔

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ آج سے سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا گیمز کا اہتمام ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھ روز تک چلنے والے اس کھیلو انڈیا گیمز میں 15سو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور وہ گیارہ گیمز میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کھیلو انڈیا گیمز کا انتظار سال بھر رہتا ہے۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ کشمیر جنت کا ایک ٹکڑا ہے اور یہاں برف باری میں قدرتی نظارو سے لطف اندوز ہونا واقعی میں ایک انوکھا تجربہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے 15سو کھلاڑی گلمرگ پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے انتظامیہ نے بھی پوری تیاری کی ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.