بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

جموں میں ”کے اے ایس“ آفیسراور لیکچرار رشوت لیتے ہوئے گرفتار/ سی بی آئی

جموں،8 فروری: جموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں سی بی آئی نے کے اے ایس آفیسر اور لیکچرار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے بدھ کے روز جموں وکشمیر ٹورازم ڈیلوپمنٹ کارپوریشن کے چیف اکاونٹس آفیسر (کے اے ایس) اور گورنمنٹ پال ٹیکنک کالج کے لیکچرار کو 2.3لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص نے سی بی آئی میں شکایت درج کی کہ چیف اکاونٹس آفیسر لیکچرار کے ذریعے شکایت کنندہ سے کام نپٹانے کی خاطر 2.3لاکھ روپیہ کی رشوت کا تقاضہ کر رہا ہے۔ان کے مطابق سی بی آئی نے جال بچھایا جس دوران ملزم کو شکایت کنندہ سے 2.3لاکھ روپیہ کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔دونوں ملزمان کے سرکاری اور رہائشی مکانوں کی تلاشیاں بھی لی گئیں۔سی بی آئی ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت چیف اکاونٹس آفیسر سجاد احمد اور لیکچرار شوکت علی کے طورپر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کو عدالت مجاز میں پیش کرکے وہاں سے ا±ن کی ریمانڈ حاصل کی جائے گی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img