ہفتہ, نومبر 14, 2026
12.8 C
Srinagar

کشمیر کی سیر پر آئے ممبئی کے 73 سالہ سیاح کی سرینگر میں موت

سرینگر، 14 نومبر: ممبئی سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیاح کی سرینگر میں موت واقع ہو گئی۔ انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔

متوفی کی شناخت راجیو رنجن شیام سندر کپور ولد شیام سندر کپور کے طور پر ہوئی ہے، جو ممبئی کے علاقے گھاٹکوپر کے چراغ نگر کے رہائشی تھے۔

وہ سرینگر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے، جہاں ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اہل خانہ کے مطابق متوفی گزشتہ دو برس سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

[کے این ٹی]

Popular Categories

spot_imgspot_img