اپوزیشن کا ہنگامہ :دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

اپوزیشن کا ہنگامہ :دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

 لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی، 2 فروری : ہندن برگ کے معاملے پر کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کے جمع ہوتے ہی خصوصی گیلری میں بیٹھے زامبیا کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا۔ جیسے ہی انہوں نے وقفہ سوالات کے لیے رکن کا نام پکارا، اپوزیشن ارکان ہندن برگ معاملے پر بحث کا مطالبہ کے تعلق سے ہنگامہ کرنے لگے۔
ہنگامے کے درمیان اسپیکر بار بار ارکان سے ایوان کو چلنے دینے کی اپیل کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوال اہم ہے، اسے چلنے دیں۔ انہوں نے سب کو اپنی اپنی جگہ پر بیٹھنے کی تلقین کی لیکن ہنگامہ نہیں رکا جس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

راجیہ سبھا میں جمعرات کو اپوزیشن کے اراکین کی طرف سے ضابطہ 267 کے تحت دیے گئے نوٹس کو قبول نہ کرنے پر کانگریس اراکین نےہنگامہ کیا۔ جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نےایوان کے فلور پر ضروری دستاویزات رکھے جانے کے بعد کہا کہ ضابطے 267 کے تحت نو ارکان کی طرف سے نوٹس دیے گئے، جو کہ ضابطے کے مطابق نہیں ہیں۔ انہوں نے تمام نوٹس کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد کانگریس ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہوگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

اس سے پہلے چیرمین نے کہا کہ حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے، شیو سینا کی پرینکا چترویدی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے ایلارم کریم، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کیشو راؤ اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا نے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس داخل کرنے والے میں شامل ہیں۔ اڈانی گروپ کے بارے میں ہندنبرگ کی رپورٹ پر کانگریس کے ارکان نے ہنگامہ کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.