بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

ہمہامہ بڈگام میں گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی سوار از جان

سری نگر28جنوری: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں ایک گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس پر سوار 55 سالہ شہری کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ہمہامہ بڈگام میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس پر سوار شخص شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص علاج و معالجہ کی خاطر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت 55سالہ نذیر احمد بٹ ساکن سمر بوگ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img