لیفٹیننٹ گورنر نے قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات میں شرکت کی

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں کے کنونشن سینٹر میں 13 ویں قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس دِن کا مقصد رائے دہندگان کو جمہوریہ عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” اِنتخابی عمل میں لوگوں کی فعال شرکت صحت مند جمہوریت کی کلید ہے ۔ ان نوجوان ووٹروں کو مبارک ہوجنہوں نے حال ہی میں اِندراج کیا ہے۔“
اُنہوں نے کہا کہ اِس برس کے قومی یوم رائے دہندگان کا تھیم ” ووٹ ڈالنے جیسا کچھ نہیں ، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں“ ہر شہری کو قوم اور جمہوری اَصولوں کے تئیں ان کے پختہ فرض کی یاد دِلاتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس موقعہ پر ہم قومی مفاد کو مقدم رکھنے کا عہد کریںاور جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لئے اَپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ” ووٹ کا حق“ کا اِستعمال کسی کی رائے کا اِظہار ہے جو جمہوریت میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔اُنہوں نے ملک کی جمہوری روایات اور آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف اور پُر اَمن اِنتخابات کے وقار کو برقرار رکھنے پر زوردیا۔
اُنہوں نے ہندوستانی الیکشن کمیشن نے ایک مضبوط اور شفاف نظام کے لئے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئی ٹی ٹولز کا اِستعمال کرتے ہوئے آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کروا کر، ووٹروں کو تعلیم دے کر اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرکے اِنتخابی عمل کو مسلسل تقویت بخش اور مضبوط بنا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت نے تمام چیلنجوں کے باوجود دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طورپر جمہوری اقدار میں جڑی ہوئی ایک مضبوط ڈھانچہ تیار کیا ہے جس نے جامع ترقی ، لوگوں کی اُمیدوں اور اُمنگوں کو پورا کرنے کو تقویت دی ہے ۔
اُنہوں نے ووٹررجسٹریشن کو مو¿ثر طریقے سے بہتر بنانے ، ووٹروں کی شرکت کو بڑھانے ، ووٹروں کو تعلیم دینے اور ان کی حوصلہ اَفزائی کرنے میں اِنتخابی اَفسروں کی اَنمول شراکت کی بھی سراہنا کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کی رہنمائی میں تین درجے پی آر آئی سسٹم کے قیام اور جموںوکشمیر کے ترقیاتی سفر میں ان کی شرکت سے عام آدمی کو حقیقی معنوں میں بااِختیار بنایا ہے۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں باقی تمام اہل شہریوں پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی فہرستوں میں اَپنا اِندراج کریں اور ہندوستانی آئین کے عطاکردہ حقوق کا اِستعمال کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے قومی یوم رائے دہندگان کا عہد دلایا اور نئے رجسٹرڈ ووٹروں میں الیکٹرانک ووٹر شناختی کارڈ تقسیم کئے۔
اِس موقعہ پرچیف الیکشن کمشنر آف اِنڈیا راجیو کمار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو قومی ووٹر ڈے پر مبارک باد دی۔
جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر انیل سالگوترا نے جموںوکشمیر میں نئے ووٹروں کے اِندراج کے اعداد و شمار اور حد بندی کے عمل کی کامیابی سے تکمیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر کے سیکرٹریٹ اور سپیشل سیکورٹی فورس کے ملازمین کو قومی یوم رائے دہندگان کا دِلایا۔
قومی یوم رائے دہندگان تقریبا ت میں سٹیٹ الیکشن کمشنر جموںوکشمیر کے کے شرما ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے کنونشن سینٹر میں قومی یوم رائے دہندگان تقریبات میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی راجندر شرما، چیئرمین ڈی ڈی سی جموں بھارت بھوشن، سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.