کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں احتجاج

کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں احتجاج

جموں،24 جنوری : ڈوگرہ فرنٹ (شیو سینا) نے منگل کے روز یہاں کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے بیان کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے کانگریس سے موصوف لیڈر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر فرنٹ صدر اشوک گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کے بیان دے کر فوج کی توہین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے جتنی محنت کی تھی اس بیان کے بعد اس پر پانی پھیر گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی باہر سے آکر کانگریس کو نہیں توڑ رہا ہے بلکہ اس میں بیٹھے لوگ ہی اس کو توڑ رہے ہیں۔
موصوف صدر نے کہا کہ اس طرح کے بیان سے پاکستان کا حوصلہ بڑھایا جا رہا ہے جبکہ بھارت کے فوج کے حوصلے کو کم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ یاترا کتنی بھارت جوڑو ہے اور کتنی بھارت توڑو ہے۔
ان کا مطالبہ تھا کہ کانگریس موصوف لیڈر کے خلاف کارروائی کرے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.