جموں:صدر آل جموںوکشمیر پنچایت کانفرنس انیل شرما نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
انیل شرما نے پی آر آئی ممبران اور اے جے کے پی سی کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو پنچایتوں کو 15ویں مالیاتی کمیشن کی زیر اِلتوا¿ اَقساط کے اجرا¿ اور دیگر اہم مسائل لیفٹیننٹ گور نر کو گوش گزار کئے۔
صدر آل جموںوکشمیر پنچایت کانفرنس نے جموںوکشمیر کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لئے ساز گار پالیسیاں بنانے اور آزادانہ فنڈنگ فراہم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔
