پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز دو ہزار سے نیچے

نئی دہلی/ ملک مں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کچھ اضافے کے باوجود اب ان کی تعداد دو ہزار سے نیچے رہ گئی ہے۔دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 186727 افراد کو ٹیکے لگائے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 815 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 170 مریض صحتیاب اور 36 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، حالانکہ کیرالہ میں چار، اڈیشہ میں تین، چھتیس گڑھ اور جموں وکشمیرمیں دو دو، کرناٹک، گجرات اور چنڈی گڑھ میں ایک ایک کیس میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد اب 1962رہ گئی ہے۔

تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 505 ہے اور اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 815، جبکہ اموات کی تعداد 530728 ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img