منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

جی ایم سی راجوری کے شعبہ آرتھو پیڈکس کے سربراہ ڈاکٹر شیلندر شرما کی حرکت قلب بند ونے سے موت واقع

جموں،18 جنوری : گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری کے شعبہ آرتھو پیڈکس کے سربراہ اور ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیلندر شرما کی بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر شیلندر شرما کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں بدھ کی علی الصبح علاج و معالجے کے لئے جی ایم سی راجوری پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی انتہائی کاوشوں کے باوصف وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر نے ڈاکٹر شرما کے انتقال کو میڈیکل برادری کے لئے ایک بہٹ بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیلندر ایک فرض شناس ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img