مانیٹر نگ ڈیسک
مکہ میں عمرہ کے دوران کے ایسا منظر نظر آیا جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ ایک نوجوان اپنے بزرگ والد کو پیٹھ پر چڑھا کر طواف کرا رہا ہے اور زار وقطار رو رہا ہے۔ اس تصویر نے عالم عرب کے ساتھ ساتھ دنیا کو ہلا دیا اور رلا دیا۔ اس شخص کے چہرے پر جذبات اور تاثرات پوری کہانی بیان کررہے ہیں ،جو اپنے کمزور والد کو خانہ کعبہ کا طواف کراتے ہوئے انتہائی جذباتی نظر آرہا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس تصویر پر تبصروں کا سیلاب آگیا۔ والدین کی عزت اور احترام کے تعلق سے ردعمل سامنے آنے لگے۔
حرم کے سامنے تصویروں میں نظر آنے والا الجزائری ہے، صارفین کی اکثریت نے مانا کہ اس شخص کا جذبہ خدمت کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے ۔
He raised him when he was young, and the son carried him when he became old.. pic.twitter.com/e5JfSfZItX
— The Holy Mosques (@theholymosques) January 15, 2023
الجزائر کے میڈیاکہ عنیا الفندی نے یہ تصویر شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ یہ والدین کی خدمت کا اعلی ترین نمونہ ہے۔ انہوں نے ایک قرآنی آیت کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ۔۔۔اور کہو میرے رب، ان پر رحم فرما جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا تھا’، سورۃ الاسراء۔
تاہم العربی اخبار میں ان تصاویر کے شائع ہونے کے بعد جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور مختصر عرصے میں زبردست تعامل حاصل کر لیا۔
سوشل میڈیا پر بہرحال اس کے جذبے کو سراہا جارہا ہے ۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تصاویر لینے والا کون تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ خدمت اور جذبہ قابل سلام ہے لیکن اب مسجد حرم میں معذور افراد کے لیے بہتر سہولیات موجود ہیں ۔اگر یہ شخص وہیل چیئر کا استعمال کرتا تو زیادہ بہتر ہوتا ۔