جموں: صفائی کرمچاریوں کا بدھ سے ہڑتال کرنے کا اعلان

جموں: صفائی کرمچاریوں کا بدھ سے ہڑتال کرنے کا اعلان

جموں،10 جنوری : جموں میونسپل کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوں نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بدھ سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
یہ صفائی کرمچاری پیر سے یہاں درھرنے پر ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج و نعرہ بازی کر رہے ہیں۔
ایک عہدیدار نے جائے دھرنہ سے منگل کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیر سے دھرنے پر ہیں اگر آج ہمارے مطالبوں کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم کل یعنی بدھ سے ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ جلد سے جلد ان کے مطالبوں کو پورا کریں تاکہ ہڑتال کرنے کی نوبت نہ آسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبوں میں چھ سو عارضی خاکروبوں کی نوکریوں کی مستقلی جن کے سات برس پورے ہوئے ہیں، وغیرہ شامل ہیں۔
ایک اور عہدیدار نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی اپنے مطالبوں کو لے کر احتجاج درج کیا لیکن بعد میں حکام کی یقین دہانیوں کے بعد ہم نے احتجاج کو معطل کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاری سخت محنت کرکے اپنا کام کرتے ہیں لیکن انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.