کشتواڑ میں بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کا آغاز

کشتواڑ میں بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کا آغاز

جموں 10جنوری:جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کشتواڑ میں قائم ہائیڈل پروجیکٹوں کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز 17اور 11راشٹریہ رائفلز اور جموں وکشمیر پولیس نے کشتواڑ ضلع کے مضافاتی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔
اُن کے مطابق کشتواڑ ضلع میں مشتبہ افراد کی تلاش کی خاطر اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ میں ہائیڈل پروجیکٹوں کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا ۔
آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.