نامور اور کہنہ مشق شاعر پروفیسر رحمان راہی کا انتقال

نامور اور کہنہ مشق شاعر پروفیسر رحمان راہی کا انتقال

سری نگر،9 جنوری : وادی کشمیر کے نامور شاعر اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ پروفیسر رحمان راہی پیر کی علی الصبح اپنی یہاں رہائش گاہ پر انتقل کر گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر رحمان راہی نے پیر کی علی الصبح سری نگر کے واژرناگ نوشہرہ علاقے میں واقع اپنی رہائش پر زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ وہ98 برس کے تھے۔
موصوف شاعر کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی وادی کے ادابی حلقوں کے افق پر مایوسی اور ماتم کے گہرے بادل سایہ فگن ہوگئے۔
مرحوم شاعر کے درجنوں شعری مجموعے منظر عام پر آئے ہیں جنہیں ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
مرحوم کو سال 2007 میں سال2004 کے ملک کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ گیان پیٹھ سے سر فراز کیا گیا جبکہ انہیں سال 1961 میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور سال2000 میں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
پروفیسر رحمان راہی گیان پیٹھ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کشمیری ہیں۔ دریں اثنا جموں وکشمیر کی جملہ ادبی و سجماجی انجمنوں نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.