بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

الطاف بخاری کی عوام کو سال نوپرمبارک بادی

غلام حسن میر نے 2023کا ڈیجیٹل کلینڈری جاری کیا

سرینگر:اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ہفتہ کے روز جموں وکشمیر کے لوگوں کو سال نو2023کی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں الطاف بخاری نے جموں وکشمیر کیلئے امن وخوشحالی کی دُعا کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی ہے کہ نیا سال لوگوں کی زندگی میں خوشحالی اور استحکام لائے گا۔
انہوں نے کہا”مجھے اُمید ہے کہ نیا سال جموں وکشمیر میںمثبت تبدیلیاں لائے گا“۔ الطاف بخاری کے علاوہ اپنی پارٹی کی پوری قیادت نے بھی عوام کو سال نو کی مبارک باد پیش کی ہے۔ دریں اثناءپارٹی دفتر سرینگر میں سنیئر نائب صدرغلام حسن میر نے سال2023کے لئے اپنی پارٹی کے ڈیجیٹل کلینڈر کا بھی اجراءکیا۔ اس موقع پر اپنی پارٹی ریاستی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر اور صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر بھی موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img