بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

گجرات کے نوساری میں فارچیون اور بس کی ٹکر میں 9 افراد ہلاک

احمدآباد/ گجرات کے نوساری ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک زبردست سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں نیشنل ہائی وے پر ایک فارچیون کار اور ایک لگژری بس کے درمیان ٹکرہوگئی جس میں 9 افراد کی موت جب کہ 30 سے ​​زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس احمد آباد سے ولساڑجا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ نوساری ضلع کے ویسواں گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بس نیشنل ہائی وے پر ویسواں گاؤں کے قریب پہنچی ہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی فارچیون کار سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زبردست تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کار اور بس سے باہر نکالا اور پولیس کو حادثہ کی اطلاع دی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img