منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

دن منانے سے کیا مطلب؟

اس شہر میں ہر دن سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر کوئی نہ کوئی ”ڈے “منایا جاتا ہے ۔کبھی مرن دن ،کبھی فرن دن اور کبھی اُستادوں کا دن ،کبھی صحافت کا دن ،کبھی پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

اگر گن گن کے حساب کیا جائے گا، تو سال کے365دن کسی نہ کسی بہانے منائے جاتے ہیں ۔جہاں تک مختلف مذاہب کا تعلق ہے وہ بھی اپنے اپنے عقیدے کے اعتبار سے بڑے دن مناتے ہیں ۔

کوئی عید ،کوئی نوروز ،کوئی کرسمس تو کوئی دیوالی ،ہولی اور کوئی گروپورب مناتا ہے، اس طرح کوئی دن خالی نہیں جاتا ہے، ہاں جہاں تک غریب لوگوں کا تعلق ہے، وہ ان ایام پر بے وزگار ضرور ہو جاتے ہیں، انہیں ان دنوں پر محنت مزدوری کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے ،اس لئے وہ بے چارے اپنے اہل وعیال کیلئے روزی روٹی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں ،جس طرح وادی کے مزدور ،کاری گر بے چارے سردی کے ان شدت والے ایام میں روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے ہیں،جنہیں نہ گرم پانی ملتا ہے نہ ہی مکمل بجلی سروس ۔انہیں دن منانے سے کیا مطب ہے ؟

Popular Categories

spot_imgspot_img