منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بڈگام میں یک روزہ شاہ شمس فقیر کانفرنس منعقد

درجن بھر شعرا نے پیش کیا کلام، شاعری مجموعہ پیوند عشق کی رسم رونمائی

بڈگام / ایشین میل کیمونکیشنز نے شمش فقیر کلچرل ویلفئیر سوسائٹی اور روح ادب جموں وکشمیر کے اشتراک سے کلشی پورہ شمس آباد بڈگام میں یک روزہ شاہ شمش فقیر کا نفرنس منعقد کی گئی ، جس میں مقررین نے تصوف ، ادب اور کشمیریت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس یک روزہ کانفرنس کی صدارت وادی کے کوہنہ مشق شاعر، ادیب اور برارڈ کاسٹر عبدالاحد فرہاد نے کی جبکہ وادی کے مشہور ومعروف صوفی مقرر مولوی عبدالغنی بٹ بطور مہمان خصوصی شامل رہے، ڈی ڈی سی چیرمین بشیر احمد بٹ اور مدیراعلیٰ ایشین میل رشید راہل بطور مہمان ذی وقارشامل رہے۔ کانفرنس میںنوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے موقعہ پر مر حوم سید حکیم مصطفےٰ شاہ المعروف ( مسکول ) کی شاعری مجموعہ ”پیوند عشق“ کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ کانفرنس میں شریک ایک درجن شعراءنے اپنا کلام پیش کیا ،جن میں محمد یاسین درہگامی، فقیر غلام محمد شیخ، گلزار احمد کاٹواری ، سید ظہور ،شبیر احمد ساگر، سید طارق، ساگر علی محمد، غلام محی الدین میر، مشتاق احمد کرشپوری، مبارک احمد مبارک،عطا اللہ محمد بٹ، حمید ناصر، عبدلاحد فرہاد، علی محمد، پروفیسر غمگین شامل ہے۔تقریب پر صدر مجلس عبدالاحد فرہا دنے وادی کے نوجوانوں پر زور یا کہ وہ اپنے اسلاف کے سخن اور ورثرے پر خاص توجہ دے اور مخاصمت سے پُر آج کی دنیا میں صوفی ازم کے مشن پر کاربند رہے کر امن وامان کے طور طریقے اپنائیں۔تقریب کے دوران غلام رسول پروانہ اور مولانا عبدالغنی نے صوفی شاعر شاہ شمس فقیر کے کلام پر مفصل تبصرہ پیش کیا.محمد یاسین درہگامی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img