بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

راجوری میں رہائشی مکان زمین بوس جواں سال نوجوان از جان ،ساتھی زخمی

جموں 24 دسمبر:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے گڈیوگ گاوں میں رہائشی مکان گرنے سے دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز راجوری کے گڈیوگ گاوں میں رہائشی مکان کی مرمت کے دوران مکان کا ایک حصہ اچانک گر آیا جس وجہ سے دو افراد ملبے کے نیچے زندہ دفن ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 32سالہ نوجوان کو مردہ قرار دیا جبکہ زخمی نوجوان کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
متوفی کی شناخت 32سالہ محمد ریاض ولد عبدالرشید کے بطور ہوئی جبکہ زخمی کی پہچان رکیم کے بطور کی گئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img