بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اننت ناگ میں ذہنی مریض کا لوگوں پر حملہ، خاتون سمیت تین از جان، کئی زخمی

 سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں جمعے کی صبح دماغی طور معذور ایک شخص نے مبینہ طور پر لوگوں پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد از جان جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں ذہنی طور معذور ایک شخص نے لوگوں پر لاٹھی سے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت کم سے کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان میں سے تین زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

پولیس نے حملہ آور ذہنی مریض کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت جاوید حسن راتھر کے بطور ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ذہنی مریض نے پہلے اپنے والدین پر حملہ کیا اور اس کے بعد باہر آکر لوگوں پر حملہ آور ہوگیا۔متوفین کی شناخت غلام نبی خادم ولد اسد اللہ، حفیظہ بیگم اور محمد امین شاہ ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمان وانی ولد محمد امین وانی، محمد سلطان ولد محمد یوسف ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img