یہ خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا کہ ضلع بانڈی پورہ میں قطار میں کھڑے ایک معمر شخص کی موت ہوئی جو اپنا پنشن نکالنے کیلئے ٹھہٹھراتی سردی میں اپنی باری کا انتظار کرتے تھے ۔
گذشتہ دنوں اس بارے میں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجادلون کا ایک بیان بھی نظرو ں سے گذرا جس میں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جس ملک میں آج کل کے دور میں بزرگوں کو پنشن نکالنے کیلئے گھنٹوں قطاروںمیں کھڑا رہنا پڑے وہ ترقی یافتہ تصورنہیں کیا جائے گا ۔
بہرحال یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ شدید سردی کے ایام میں ان مجبور بزرگوں کو براہ راست پنشن گھر پہنچایا جانا چاہیے کیونکہ ہر سماج میں بزرگوں کی عزت واحترام کیا جاتا ہے جہاں تک بینکوں اور انتظامیہ کا تعلق ہے انہیں اس حوالے سے کوئی پالیسی مرتب کرنی چاہیے تاکہ بدلتی دنیا کے ساتھ ساتھ ہمارا نظام بھی سدھر سکے ۔