ہفتہ, دسمبر ۱۳, ۲۰۲۵
10 C
Srinagar

بڑھتی ہوئی آبادی

کرہ ارض پر انسانوں کی آبادی 8ارب سے تجاوز کرگئی ہے جس سے ماہرین کے مطابق زمین پر موجود ضروریات زندگی کی اہم چیزوں میں قلت پیدا ہو سکتی ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ اس سیارے کی تاریخ کے مطابق گذشتہ 3دہائیوں میں جو آبادی کی تعداد بڑھ چکی ہے ،یہ سب سے زیادہ ہے ۔

آج تک اتنی تیز رفتاری کبھی نہیں ہوئی ہے چونکہ انسانی زندگی کیلئے صاف وشفاف ہوا اور پانی کےساتھ ساتھ رہائش کیلئے جگہ اورکھانے پینے کیلئے درکار سامان چاہیے ،مگر آنے والے وقت میں یہ سب چیز یں کم پڑ جائیگی ۔

اس طرح دنیا میں ایک بہت بڑا مسئلہ درپیش آسکتا ہے ۔جہاں تک ماحولیاتی آلودگی کا تعلق ہے آبادی بڑھنے سے اس میں بھی تیزی آچکی ہے ۔

زمین پر موجود پانی کے ذخیرے کم ہوتے جارہے ہیں ۔زرعی زمین کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ۔لوگ زرعی زمین پر رہائشی مکانات اور دیگر تعمیرات کھڑا کر رہے ہیں، اس طرح درکار فصل اور پھل بھی کم برآمد ہونے لگے ہیں۔

پہلے ایام میں جنگلات زمین کا دائرہ بڑھتے تھے جو کہ آج کے دور میں کم ہو رہے ہیں ۔

درختوں کی بے دریغ کٹائی کی جا رہی ہے ،نئے پودے لگانے کیلئے زمین موجود نہیں ہے۔یہی حال ندی نالوں اور جھیلوں کا ہو چکا ہے وہ خشک ہوتی جارہی ہیں ۔

جہاں تک سڑکیں ،ٹنلیں اور زیر زمین ٹرانسپورٹ یعنی میٹرو بنانے کا تعلق ہے یہ بھی روز بروز بڑھ رہی ہے، اس طرح قدرتی چیزو ں کےساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے جو بہرحال تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔

اقوام متحدہ نے بھی اس حوالے سے کئی مرتبہ کانفرنسیں بلائی ہیں کہ کس طرح آبادی کا تناسب کم کیا جا سکتا ہے اور کس طرح زمین پر موجود زندگی گذار ی جاسکتی ہے۔

لوگوں کیلئے درکار ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔مگر صرف کانفرنسیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ کسی قسم کا تعمیری پلان مرتب کرنے سے قبل اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کہیں تعمیر وترقی کے نام پر تباہی وجود میں تو نہیں آرہی ہے ۔

لہٰذا قدرتی نظام کو ملحوظ نظر رکھ کر قدرتی خزانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے اور اسطرح آنے والے مصائب ومشکلات کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img