منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

خنا پٹیالہ پنجاب میں حادثہ

کشمیر کے کنی پورہ علاقہ میں ماتم ، پنجاب اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے مدد کرنے کی اپیل


سرینگر/6دسمبر کو مبارک احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن کنی پورہ جو کہ پیشے سے ایک ڈرائیور تھا، خنا پٹیالہ پنجاب میں اپنی گاڑی روک کر نیچے اتر رہا تھا کہ ایک اور دوسری گاڑی نے انہیں ٹکر ماری لگ بھگ 8دنوں تک منی پال اسپتال پٹیالہ میں زیر علاج رہا اور بالاآخر 13دسمبر کو انتقال کرگیا۔

اس حوالے سے پنچاب پولیس نے پولیس اسٹیشن خنا صدر میں ایک ایف آئی آر نمبر 0204بتاریخ 12دسمبر2022کو درج بھی کیا ہے ۔مرحوم اپنے پیچھے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھوڑ کر چلا گیا۔ علاقہ کے لوگوں نے مرحوم کے حق میں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img