سری نگر،14 دسمبر : فوج نے منگل کی رات تاریخی مغل روڈ پر پھنسے کم سے کم تیس مسافروں کو بچا کر انہیں گرم غذا فراہم کیا۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر منگل کی شام ایک ٹرک پھسل گئی جس سے روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگئی۔
فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فوج کو منگل کی رات قریب ساڑھے دس بجے سول انتظامیہ سے تاریخی مغل پر پھنسے مسافروں کو بچانے میں مدد کرنے کے لئے ایک اطلاع موصول ہوئی۔
بیان کے مطابق مغل روڈ پر ایک ٹرک پھسل گئی تھی جس سے ٹریفک کی نقل و حمل رک گئی تھی اور ٹریفک جام ہوا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک جام کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ قریب پندرہ گاڑیاں اور تیس مسافر درماندہ ہوئے تھے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روڈ کو صاف کیا اور درماندہ مسافروں کو بچا کر انہیں گرم غذا فراہم کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فوج کی اس فوری کارروائی سے مسافروں کو بچا لیا گا جس کی لوگوں نے سراہنا کی۔
