بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

خاک روب کی موت

یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا کہ صورہ علاقے میں ایک صفائی کرم چاری کی، اُس وقت حادثاتی موت ہو گئی جب وہ صبح سویرے سڑک کی صفائی کر رہا تھا ۔

موت ایک اٹل حقیقت ہے ،اسے کوئی بھاگ نہیں سکتا ہے لیکن جب اس خاک روب کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ بے چارہ محکمے میں برسوں سے بطور ڈیلی ویجر کام کررہا تھا اور ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کا رہنے والا تھا تو بہت زیادہ افسوس ہوا ۔

اس طرح کے ڈیلی ویجر محکمہ بجلی اور جل شکتی یعنی پی ایچ ا ی میں بھی دوران ڈیوٹی حادثات کا شکار ہوتے رہے ،لیکن اُن کی کسی نے دادرسی نہیں کی ۔

کیوں کہ کسی بھی ڈیلی ویجرکو یہ گارنٹی(ضمانت) نہیں ہے کہ اُسکے مرنے کے بعد اُن کے گھر کی کفالت سرکار یا انتظامیہ کرے گی، جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ سردی اور گرمی میں لوگوں کی سہولیت کیلئے کام کررہے ان ڈیلی ویجروں کا بھی خیال رکھا جائے۔

تاکہ وہ مرکر بھی اپنے اہل وعیال کی کفالت کرسکیں، جیسے کہ سرکار ی ملازمین کا سلسلہ چلتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img