بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

منفرد فیملی آئی ڈی کا مسئلہ

جموں وکشمیر کے باشندوں کو ایک مخصوص کارڈ فراہم کیا جائے گا جس سے بقول حکام سوشل سیکورٹی فراہم ہو گی ۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی کو کوئی غلط فہمی یا ابہام نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس مخصوص شناختی کارڈ سے لوگوں کو بہت سارے فائدے ایک ہی چھتری تلے ملیں گے اور اس سے انتظامیہ میںشفافیت پیدا ہو گی چونکہ دنیا روز بروز ڈیجیٹل ہوتی جارہی ہے اور نئی نئی ایجادات ہورہی ہیں، جن کے کچھ منفی پہلو بھی ضرور ہوتے ہیں لیکن اصل میں یہ سب ایجادات لوگوں کی بہتری اور بھلائی کیلئے عمل میں لائی جاتی ہے ۔

جب ملک میں جی ایس ٹی نظام لاگو کیا گیا تو پورے ملک میں ہنگامہ بپاہوا ،لوگ خوفزدہ ہو گئے لیکن وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ اس نظام سے نہ صرف ٹیکس چوری پر روک لگ گئی بلکہ حکومت کو اس اقدام سے بہت زیادہ آمدنی حاصل ہوئی جس سے عوام کیلئے سڑکیں ،پل ،پاﺅر ہاﺅسز اورآبی اسکیمیںبنائی جا رہی ہیں اور ملک میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ۔

اسی طرح جب آدھار کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا تو لوگ پریشان ہو گئے اور وہ خوف زدہ ہو گئے کہ اب اُن کی گھریلوں چیزیں ،بینک کھاتے سڑک پر ہونگے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا بلکہ لوگوں کی شناخت آسان ہو گئی ،کسی بھی جگہ آپ اپنے آدھار کارڈ نمبر پر کوئی بھی فار م آن لائن بھر سکتے ہیںآپ کو وہ تمام سرٹیفکیٹیں پیش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، جو آپ کو پہلے پیش کرنے پڑتی تھیں ۔

جہاں تک جدیداورمنفرد فیملی کارڈ کا تعلق ہے، اس بارے میں بھی سرکا راور ماہرین نے سوچ سمجھ کر عوام کی بھلائی کیلئے اقدام کیا ہوگا ۔

لہٰذا اس بارے میں شور مچانے کی نہ ضرورت ہے اور نہ گھبرانے کی ،بلکہ سرکار کو بھی چاہیے کہ وہ اس خصوصی اور منفرد کارڈ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرے، اسکی خامیاں اور خوبیاں بیان کرے تاکہ وہ اس قوم کو بھی خوشی خوشی اپنی بہتری کیلئے قبول کرے، جوفی الحال سیاسی حلقوں میں زیربحث بنا ہوا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img